اجلاس سے خطاب میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ صرف اس لئے نہیں کھڑے کہ وہ ہماری حفاظت کرتی ہے بلکہ اس لئے ہیں کہ وہ ہماری پہچان ہیں، ہماری عزت ہے، ہمارا فخر ہے،۔ ہم دشمنوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی طاقت صرف اسکے ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اسکے عوام کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ایک نیا میدان جنگ ہے، دشمن اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں، بھارت نے اب ایک نیا محاذ کھولا ہے، وہ براہ راست جنگ کے بجائے پراکسی عناصر، جھوٹی خبروں میڈیا کے زریعے ذہنی سازشوں اور داخلی تقسیم کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، متحد قوم اور افواج پاکستان ناقابل تسخیر ہیں لیکن ہم باہمت قوم ہیں، ہماری خواتین بھی با صلاحیت ہیں، خواتین کسی بھی تحریک کا ہر اول دستہ ہوتی ہیں، باصلاحیت خواتین پاکستان کا فخر ہیں، ایم پی پی میں خواتین کی بڑی تعداد میں شمولیت ہمارے ویژن اور میری پہچان پاکستان کی سوچ کی جیت ہے۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے یہ بات خواتین کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہی۔

پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود اب بھی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، بلوچستان میں بچوں کی وین پر حملہ بھارتی جارحیت ہے، ہم بھارت اور انکے ایجنٹوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم نفرت کا مقابلہ محبت کی سچائی سے کرتے ہیں، ہم فساد کے طوفانوں کا مقابلہ اتحاد سے کرتے ہیں، ہم اپنی افواج کے ساتھ صرف اس لئے نہیں کھڑے کہ وہ ہماری حفاظت کرتی ہے بلکہ اس لئے ہیں کہ وہ ہماری پہچان ہیں، ہماری عزت ہے، ہمارا فخر ہے،۔ ہم دشمنوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی طاقت صرف اسکے ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اسکے عوام کے اتحاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آواز پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہیں، ہم کسی سیاست یا ذاتی شناخت کے لئے نہیں صرف اپنے وطن اپنے پرچم کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، ہماری فوج صرف بارڈر پر نہیں ہر بحران میں سب سے آگے ہوتی ہے، جب وہ لڑتے ہیں ہم دعائیں کرتے ہیں، جب وہ قربانی دیتے ہیں ہم انکی دلوں سے عزت اور ان پر فخر کرتے ہیں، جب بھارت پروپیگنڈہ کرتا ہے ہم سچائی کی دیوار بن جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ وہ ہماری پاکستان کی کرتے ہیں بلکہ اس ہیں کہ

پڑھیں:

مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار

امریکا کی سوارم بایوٹیکٹکس کمپنی نے ایک منفرد قسم کی روبوٹک ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے جو زندہ حشرات الارض، خاص طور پر لال بیگوں کو مخصوص بیک پیک سے لیس کر کے انہیں زندہ روبوٹ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

یہ بیک پیک کنٹرول سینسرز، اور محفوظ مواصلاتی نظام سے آراستہ ہوتا ہے جو خطرناک، تنگ یا ناقابلِ رسائی علاقوں میں مشن مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان زندہ بایو-روبوٹکس سسٹمز کو دفاعی، سیکیورٹی اور ہنگامی حالات کے ردعمل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنا انسانی مداخلت روبوٹک سرجری سے پِتّے کا کامیاب آپریشن اہم سنگ میل قرار

کمپنی کے سی ای او اسٹیفن وِلہلم کا کہنا ہے کہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں خودمختاری اور رسائی جغرافیائی برتری کا تعین کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ روایتی ڈرونز یا زمینی روبوٹس ایسے علاقوں میں ناکام ہو جاتے ہیں جہاں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہو یا حالات سیاسی طور پر پیچیدہ ہوں۔ ‘سوارم’ ایسی جگہوں کے لیے مصنوعی ذہنیت سے لیس بایولوجیکل اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کے قابل نظام فراہم کر رہی ہے۔

کمپنی نے منصوبے میں یورپ اور امریکا میں دفاعی اداروں کے ساتھ پائلٹ پروگرامز، سسٹمز کی بڑے پیمانے پر تیاری، اور ماہر عملے کی بھرتی شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹیکنالوجی ڈرون روبوٹ سائنس

متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار
  • مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات
  • جوہری طاقت کے میدان میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، دنیا نئے دور میں داخل
  • مراد سعید کو سینیٹ پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • اسرائیل ہماری کارروائیاں روکنے سے قاصر ہے، رہنماء انصار الله
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • اگر شام ٹکڑے ٹکڑے ہوا تو ہم میدان میں کود پڑیں گے، ترکیہ