وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کاسندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے.پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیےبہت اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پانی کانصف حصہ گلیشیئرزسے حاصل ہوتاہے.

ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ  سے پاکستان کےگلیشیئرزتیزی سےپگھل رہےہیں.2022 میں ماحولیاتی  تبدیلی کی وجہ سےپاکستان کو سیلاب اورطوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑا۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج  نصف فیصدسےبھی کم ہے. پاکستان دنیاکے 10 ممالک میں شامل ہےجوماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے. اس تبدیلی کے باعث ایکوسسٹم بھی متاثرہورہاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےاپنی ذمےداریاں پوری کریں. ترقی یافتہ ملک  ترقی پذیرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ گلیشیئرزکےتحفظ اورچیلنجزپرجامع گفتگوپرتاجک صدرکومبارباد پیش کرتاہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

 فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وزیراعظم نے  جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری