جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس جمال خان مندو خیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر 6جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 6 سے 10 جون تک جسٹس منصورعلی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی اس وقت بیرون ملک ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح سفر حج پر روانہ ہوئے ۔ چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا... نو مئی تھانہ رمنا حملہ کیس : پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید کی سزا پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا حکومت کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی خبریں سنیں، اس معاملے کو دیکھنا ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔
ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ امریکا واپس جا کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے کے ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے، جیسا کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روک دیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ نوبل انعام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہے۔
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جنگ ختم ہو چکی ہے اور جنگ بندی قائم رہے گی۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جلد ہی غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ قائم کیا جائے گا، جبکہ یرغمالیوں کی رہائی بھی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہے۔