چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی حج پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح حج پر روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، حلف برادری کی تقریب ججز بلاک کے کمیٹی روم میں آج دن اڑھائی بجے ہوگی۔ سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں، جسٹس جمال مندوخیل جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔