کراچی:

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔

متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا بلکہ زدوکوب بھی کیا گیا۔

ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوٹ پھاڑ دیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔ ان کے مطابق، ایس بی سی اے کے اہلکار ندیم اختر اور عمران شیخ سمیت 17 سے 18 افراد نے ان پر حملہ کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس بی سی اے

پڑھیں:

سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔

سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی گئی۔

ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کا الزام، ایک ملازم زیرحراست
  • جھنگ: ضمانت کے باوجود گرفتار شہری بذریعہ بیلف بازیاب کروا کر آزاد کر دیا گیا
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط
  • کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج