City 42:
2025-07-24@02:36:33 GMT

تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سےمتعلق اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی کوششوں پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ اس ریلیف کے بعد مجوزہ ٹیکس ہدف کیسے پورا کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی ہےتاہم عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی تمام رعایتیں اور چھوٹ ختم کی جائیں، سولر پینلز کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔

سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید 

اس کے علاوہ  تمام درآمدی اشیاء پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے اور ریئل اسٹیٹ کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے جزوی اتفاق ہو گیا ہے جبکہ صرف صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دیے جانے پر غور جاری ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایم ایف

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ

کراچی:

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔

 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • نجکاری کمیشن کے تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا( وزیراعظم)
  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
  • نجکاری کمیشن کو مکمل خود مختاری دی جائے گی تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا، وزیراعظم
  • قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
  • محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  •  بجٹ تشویش اور بے چینی کا باعث بن گیا ہے!
  • ارشد شریف کی شہادت سے قبل کون جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں: نجم ولی کا دعویٰ