عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے خلاف خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سےدوں گا۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجھےذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا، وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں، اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلےکبھی نہیں چلی ہو گی، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈرشپ کے بارےمیں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈخودکریں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سےکوئی ریلیف نہیں مل رہا، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا بھارتی فوج کا پہلی بار پاک فوج کے ہاتھوں اپنے کئی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء.

.. بیس سکیل کے لیے پروموشن کورس کا اعلان ، کون کونسے سرکاری آفیسران پرموشن کورس کا حصہ بنیں گئے؟ فہرست سب نیوز پر بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف کا کہنا تھا کریں گے علی ظفر کے بعد نے کہا

پڑھیں:

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان