توشہ خانہ 2 ریفرنس کیس،بشریٰ بی بی کا عدالت میں آنے سے انکار،سماعت 3 جون تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا،عدالت نے ساڑھے تین گھنٹے تک ملزمہ کا انتظار کرنے کے بعد سماعت تین جون تک ملتوی کر دی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے یہ کہتے ہوئے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے کہ منگل کو ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لئے وہ عدالت نہیں آئیں گی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کا بشریٰ بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا،استغاثہ نے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا۔
سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے مو¿قف اپنایا کہ بشریٰ بی بی اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کے بغیر ہی سماعت آگے بڑھائے۔
سپیشل جج سینٹرل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی اور کہا وہ آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو ضمانت منسوخ کرسکتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر کس ملک میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جھنگ: ضمانت کے باوجود گرفتار شہری بذریعہ بیلف بازیاب کروا کر آزاد کر دیا گیا
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے بیلف کے ذریعے شہری کو بازیاب کروا کے آزاد کر دیا اور ڈی پی او جھنگ کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے ٹیپو سلطان تھانے پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 3 شہری بازیابعدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دورانِ سماعت تھانہ سٹی شورکوٹ سے آواب نامی شہری کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالتی بیلف نے بتایا کہ شہری کے خلاف لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج تھا، جس کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہاکیا تھا، ضمانت کے باوجود شہری کو دوبارہ گرفتار کر کے حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا۔