تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
بیجنگ :یکم جون کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے۔
سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے ایک بڑی ترجیح کے طور پر برقرار رکھا ہے، پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو ترقی دینے کی حکمت عملی کو گہرائی سے لاگو کیا ہے، اور تعلیمی جدید کاری کو تیز کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
ہم نے 2035 تک تعلیمی طاقت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے، اور جدید دور میں تعلیمی شعبے میں تاریخی کامیابیاں اور ساختی تبدیلیاں حاصل کی ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہم جس تعلیمی طاقت کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، وہ سوشلسٹ خصوصیات کے حامل چینی معاشرے کی تعلیمی طاقت ہے۔ اس میں مضبوط نظریاتی رہنمائی، افرادی قوت کی مسابقت، سائنسی و تکنیکی حمایت، عوامی بہبود کی ضمانت، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ ہونا چاہیے۔
ایسی تعلیمی طاقت کی تعمیر کے لیے، ہمیں مکمل طور پر ایک مضبوط نظریاتی و اخلاقی تعلیمی نظام، منصفانہ اور معیاری بنیادی تعلیمی نظام، خود انحصار اور اعلیٰ معیار کا اعلیٰ تعلیمی نظام، صنعت اور تعلیم کے انضمام پر مبنی پیشہ ورانہ تعلیمی نظام، اختراع پر مبنی سائنسی و تکنیکی حمایتی نظام، اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کا نظام، اور کھلے پن اور باہمی تبادلے پر مبنی بین الاقوامی تعاون کا نظام تشکیل دینا ہوگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تعلیمی طاقت تعلیمی نظام کی تعمیر کیا ہے
پڑھیں:
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک بازی لے گے
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ہیلنے اینڈ پارٹنر ز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین پاسپورٹ رکھنے والے تین ایشیائی ممالک بازی لے گئے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔
22 جولائی کی شب جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔
تیسرا نمبر مشترکہ طور پر 6 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔ یہ ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین ہیں۔
بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
187 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔
اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والا پاسپورٹ ہے۔
اس پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری آئی اور اب یہ 8 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح چین کی رینکنگ میں بھی 10 سال کے دوران 34 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ ابھی 60 ویں نمبر پر ہے۔جبکہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے پاکستان سے نیچے عراق (97)، شام (98) اور افغانستان (99) رہے۔ پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔