نواز شریف طبی معائنے کیلیے آج لندن روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم علاج آج لندن روانہ ہوجائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نواز شریف آج لندن روانہ ہوں گے اور وہ عید الاضحیٰ برطانیہ میں ہی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد عید گزار کر پاکستان واپس آئیں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
لندن:(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔
نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ان کے ذاتی معالج بھی ہیں، لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف عیدالاضحیٰ بھی لندن میں منائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا ایران میں انسانی اسمگلرز کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیاب بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان غزہ میں امداد لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمی بخاری مستحقین 30جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم