اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 31 مئی 2025ء ) مسلم لیگ نون ایشین ریجن میں جاپان، ساوتھ کوریا، ملائشیا، ہانگ کانگ، فلپائن، چین اور تھائی لینڈ کی قیادت کی یوم تکبیر 38 مئی 2025 کانفرنس میں پر جوش شرکت۔ کانفرنس ریکارڈ کے مطابق مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں پہلی بار ایشیا سے اتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگی عہدیداران نے شرکت کی ہے۔

جاپان سے مسلم لیگ نون کے سرپرست اعلی رانا ابرار حسین، صدر ملک نور اعوان اور کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس نے کانفرنس میں شرکت کی۔جنوبی کوریا سے مسلم لیگ نون کے صدر راجہ عامر اقبال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین شامل ہوئے جبکہ ملائشیا سے مسلم لیگ نون کے چیرمین مہر نثار، صدر چوہدری نثار علی خان، سینئر نائب صدر علی سلطان گوندل اور جنرل سیکرٹری حامد یاسین بٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سے مسلم لیگ نون ہانگ کانگ کے صدر عمران خان اور سینئر نائب صدر ملک محمد افضل خان اعوان کانفرنس میں تشریف لائے۔ اسی طرح فلپائن کے صدر طارق بٹ، تھائی لینڈ کے جنرل سیکرٹری جواد بشیر اور مسلم لیگ نون چین کے جنرل سیکرٹری غلام ربانی بھی کانفرنس میں شامل ہوئے۔مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے تمام مندوبین کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور کانفرنس میں ایشیا کی قیادت کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مسلم لیگ نون انٹرنیشنل کے صدر اسحاق ڈار صاحب کی ہدایات کے مطابق ہم بہت جلد ایسٹ ایشیا اور سنٹرل ایشیا کے ممالک میں بھی پارٹی فٹ پرنٹ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ایشین ریجن میں اپنے معاون اور مسلم لیگ نون ایشیا کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر میاں صابر حسین کا خصوصی ذکر کیا کہ ایشیا میں نئے چیپٹر کھڑے کرنے میں ڈاکٹر صابر انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اور پارٹی کے تعین کردہ اہداف کے مطابق ہم ایشیا میں انشاءاللہ اسی سال دس چیپٹرز مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے آفس کے ساتھ آن بورڈ کر دیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سے مسلم لیگ نون جنرل سیکرٹری کانفرنس میں کے صدر

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق

سٹی 42: ایبٹ آباد میں  مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی  میں گر گئے 

تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق  ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی  سے نکال  کرہسپتال منتقل  کردیا گیا 

بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار