UrduPoint:
2025-07-23@01:45:10 GMT

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لاہور میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد میاں اظہر منگل کی شب کو انتقال کر گئے۔ میاں اظہر طویل عرصے سے علیل تھے۔ میاں اظہر نے اپنے صاحبزادے حماد اظہر کی روپوشی کے باعث عام انتخابات 2024 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لاہور سے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی، تاہم علالت کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہے۔ 

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انتقال کر گئے میاں اظہر

پڑھیں:

وائلڈ لائف کارروائیاں؛ لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے

وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔

سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہولیات بہتربنانے کے لیے 2 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
  • حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے
  • پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا چین کا سرکاری دورہ منسوخ
  • وائلڈ لائف کارروائیاں؛ لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے