لاہور:

ممتاز برطانوی ماہر غذائیات کیون ڈیوڈ نے چاول ، آلو ، نوڈلز اور پاستا سے صحت و تندرستی پر مشتمل بھرپور فائدہ پانے کا گْر بتا دیا.

کہتے ہیں جب ہم یہ غذائیں گرما گرم کھائیں تو ان کا نشاستہ ( اسٹارچ ) معدے میں پہنچ کر فوراً شوگر میں بدل جاتا ہے ، یہ شوگر استعمال نہ ہو تو چربی بن کر وزن بڑھاتی اور ذیابیطس پیدا کرتی ہے.

صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کو مناسب  ٹھنڈا کر کے کھائیں یوں ان کا بیشتر نشاستہ ’’مزاحمتی ‘‘(resistant)بن جاتا جو ’’ فائبر ‘‘ جیسی خصوصیات رکھتا ہے وہ معدے میں جا کر آہستہ آہستہ جذب ہوتا ہے لہذا خون میں شوگر اچانک نہیں بڑھتی اور انسان کو رفتہ رفتہ توانائی ملتی ہے. 

یہ غذائیں ٹھنڈی ہونے پر معتدل مقدار میں کھائیے ، بلڈ شوگر نارمل  وزن نہیں بڑھے گا ، معدہ صحتمند ہ اور دفعتہً کمزوری محسوس ہونے سے چھٹکارا جبکہ آپ رب تعّالی کی یہ نعمتیں کھا کر لطف اندوز ہوں اورغذائیت بھی پائیں ۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے