سیالکوٹ:

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔

اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کسی قسم کی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں لگائے الزامات کے ساتھ کوئی شواہد یا ٹھوس معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق، امیدوار کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کی سیاست میں باضابطہ انٹری، الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادیے
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کوبھاری نقصان کا اندیشہ
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کو بھاری نقصان کا امکان
  • جے یو آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کردیے
  • پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
  • خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، 21 جولائی کو پولنگ ہوگی
  • خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
  • الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • ووٹر رجسٹریشن مہم، الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز