لاہور میں گراں فروشی کا بازار گرم، ماڈل بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی42: شہر لاہور میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی، متعدد بار خبریں نشر ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے ماڈل کارٹس بھی گراں فروش مافیا کی نذر ہو گئے۔
شادمان سمیت مختلف ماڈل بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
آلو 60 کی بجائے 70 روپے، ٹماٹر 40 کے بجائے 50 روپے، کھیرا 55 کی بجائے 60 روپے، بینگن 80 کے بجائے 90 روپے، ادرک 560 کی بجائے 650 روپے، سبز مرچ 90 کے بجائے 100 روپے، کیلا دوم 150 کے بجائے 200 روپے، فالسہ 300 کے بجائے 400 روپے، آم 270 کے بجائے 300 سے 400 روپے اور تربوز 50 کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
نرخ نامے اگرچہ آویزاں ہیں مگر دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آئے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔