تارکین وطن کا کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آمد کا ریکارڈ قائم، ایک دن میں 1194 افراد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لندن : رواں سال کے دوران اب تک 1,100 سے زائد تارکینِ وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے، جو 2025 کا نیا ریکارڈ ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، کل 1,194 افراد نے صرف ایک دن میں چینل عبور کیا، جس سے رواں سال اب تک برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 14,808 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق جمعے اور ہفتے کے درمیان 200 کے قریب افراد کو بچایا گیا۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے ان اعداد و شمار کو "چونکا دینے والا" قرار دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر پہلے ہی تارکین وطن سے متعلق سخت پالیسیاں متعارف کرا چکے ہیں، جن میں ملک میں رہائش کی مدت بڑھانا اور غیر ملکی مجرموں کی فوری ملک بدری شامل ہے۔
ہوم آفس کے مطابق، "ہم سب خطرناک چھوٹی کشتیوں کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں جو انسانی جانوں اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔"
برطانیہ میں اس وقت بارڈر سیکیورٹی، اسائلم اور امیگریشن بل پارلیمنٹ سے منظوری کے مراحل میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔