راولپنڈی:

اے این ایف کے  مختلف آپریشنز میں قطر اور برطانیہ بھیجے جانے والے پارسلز سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.

711 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی لی گئی جس میں کتابوں کے اندر جذب کی گئی 2.670 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں واقع میل آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک اور پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

پشاور میں رنگ روڈ پر ایک شاپنگ مال کے قریب کھڑی گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ اس کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں اے این ایف نے ایک رکشے کی تلاشی کے دوران 132 کلوگرام چرس برآمد کی، جہاں سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فیصل آباد میں بھی 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار سے 6 کلو چرس، 2.4 کلو افیون، 2.546 کلو آئس اور 231 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ کمال پور انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں مواقع پر ایک ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

مزید برآں قبائلی علاقے طورخم میں زیرو لائن بارڈر کے قریب ایک ہوٹل کے پاس سے 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلوگرام چرس برآمد بھیجے جانے والے منشیات برآمد برآمد کی گئی اے این ایف کے دوران

پڑھیں:

پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج