اسلام آباد:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

یہ ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ہدایت پر 5 خصوصی پراسیکیوٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت سردار مظفر احمد خان کریں گے، جبکہ دیگر ارکان میں عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔

نیب کے مطابق یہ خصوصی ٹیم 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے نیب کے مؤقف کی پیروی کرے گی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور ان کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواستیں بھی دی ہوئی ہیں، جن پر سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی بی کی سزا اسلام آباد کے خلاف

پڑھیں:

لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

---فائل فوٹو 

لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔

مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ  
  • پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلیے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف اسالٹ ڈرونز کی فراہمی کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط ہوں گی
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس 9 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا
  • بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، عالمی آبی معاہدے خطرے میں
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج