اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت  کی

عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی سماعت

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کرانے پر عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بنچ کا حصہ ہوں گے۔ نیاز اللہ نیازی نے 23 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نا کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ پیش، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
  • پٹواریوں کی اسامیوں کیلئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت
  • ہرجانہ کیس؛ جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی 
  • عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس،وزیراعظم شہبازشریف کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیشی
  • عمران کیخلاف ہرجانے کا کیس، شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح
  • عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ کیس ؛وزیراعظم شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش