کوئٹہ، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت پر تصویری نمائش کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
تصویری نمائش کا انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا۔ جس میں طلبہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی 36ویں برسی پر کوئٹہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امام راحلؒ کی انقلابی جدوجہد، قیادت اور اسلامی انقلاب کی تاریخ کو تصویری انداز میں پیش کیا گیا۔ تصویری نمائش میں طلبہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تصویری نمائش کا کیا گیا
پڑھیں:
لاہور میں امام خمینیؒ کی برسی پر سیمینار
ڈی جی خانہ فرہنگ اور دیگر مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اس غاصب رجیم کے مظالم روکنے کیلئے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ ان کے نزدیک امتِ مسلمہ میں اتحاد کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور فرقہ وارانہ اختلافات سے گریز کیا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں امام خمینیؒ کی برسی پر سیمینار

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے "امام خمینیؒ اور اتحاد عالم اسلام" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں امام خمینیؒ کی اسلامی خدمات اور اتحادِ امت کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اس غاصب رجیم کے مظالم روکنے کیلئے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ ان کے نزدیک امتِ مسلمہ میں اتحاد کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور فرقہ وارانہ اختلافات سے گریز کیا جائے۔