سلمان علی آغا کا بابر اعظم سے تعلقات اور سوشل میڈیا افواہوں پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دے دی ہے اتوار کو پاکستان نے تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کیا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہمیں کرکٹ کو بہتر بنانا ہے اور شائقین کو تفریح فراہم کرنی ہے پریس کانفرنس میں ان سے سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹس کے بارے میں سوال کیا گیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے اور دونوں کے تعلقات اچھے نہیں ہیں سلمان علی آغا نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بابر کو کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیسے کروں بابر میرا دو ہزار آٹھ سے اسکول کا دوست ہے اور تب تو سوشل میڈیا بھی نہیں ہوتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی ہم ان خبروں کو دیکھ کر صرف ہنستے ہیں یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا سوشل میڈیا
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Deeply touched by the heart warming welcome, accorded to me by my dear brother HRH Prince Mohammed bin Salman, Crown Prince and Prime Minister of Saudi Arabia, on my official visit to Riyadh.
From the unprecedented escort provided to my aircraft by the Royal Saudi airforce jets… pic.twitter.com/RZvkOSQbF1
مزید :