Daily Ausaf:
2025-07-23@15:54:27 GMT

انڈونیشیا: کان میں خطرناک حادثہ، 19 افراد ہلاک 7 لاپتہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

انڈونیشیا(اوصاف نیوز) جزیرہ جاوا میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ، 12 افراد زخمی جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امید کم بتائی گئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعے کی صبح مغربی جاوا کے شہر چیربون میں پیش آیا، جب اچانک چٹان گرنے سے مزدور اور بھاری مشینری دب گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فوجی سربراہ محمد یسرون نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک اور لاش برآمد کی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جبکہ 7 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے کھدائی کرنے والی مشینیں اور ریسکیو ڈاگز تعینات کیے گئے ہیں، تاہم تلاش کا عمل خطرناک اور مشکل ہے کیونکہ متاثرہ جگہ پر چٹانوں کی ساخت غیر مستحکم ہے۔

محمد یسرون نے کہا کہ ہمیں ریسکیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، کیونکہ آپریشن کے دوران مزید چٹانیں بھی گر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کان کو چلانے والی مقامی کمپنی قانونی طور پر کام کر رہی تھی، تاہم مغربی جاوا کے گورنر دیڈی ملیادی کے مطابق حفاظتی معیارات کی شدید کمی تھی۔ گورنر نے حادثے کے بعد فوری طور پر کان کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
انڈونیشن حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

برطانوی یوٹیوبرلارڈ مائلزکو اپنے گمشدہ ائیرپوڈز جہلم سے مل گئے ، پاکستان آنے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط

کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص  کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔

ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
  • ایم آر آئی مشین کا خوفناک حادثہ، گلے میں پہنی چین نے امریکی کی جان لے لی
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتہ، گلگت بلتستان کی طرف سفر سے منع کردیا گیا
  • دیامر‘ بوسرٹاپ جاں بحق ‘ 15سیاھ لاپتہ ؛ بھارت نے پانی چھوڑدیا ‘ آزاد کشمیر کے کئی علاقے زیرآب 
  • شام کی دہلیز سے عرب ممالک کو تقسیم کرنے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ
  • پی ٹی آئی ہائی جیک: 5 اگست کے احتجاج کے لیے علی امین گنڈاپور کی خطرناک چال
  • بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
  • موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال
  • بنگلہ دیش طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ، آج ملک گیر سوگ