امریکہ میں صیہونیوں پر آگ برسانے والا سلیمان کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ 45 سالہ محمد سلیمان مصری شہری ہیں، سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ سلیمان 2022 میں غیر امیگرنٹ ویزا پر کیلیفورنیا پہنچا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی این این کو بتایا ہے کہ حملہ آور سلیمان نے ماضی میں امریکا میں پناہ لینے کی درخواست دی تھی اور اسے 2005 میں ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، یہ واضح نہیں کہ وہ امریکا میں کب اور کیسے داخل ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے مطابق سلیمان سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام پذیر تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ 45 سالہ محمد سلیمان مصری شہری ہیں۔ ذرائع نے بی بی سی کے نشریاتی شراکت دار سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ سلیمان 2022 میں غیر امیگرنٹ ویزا پر کیلیفورنیا پہنچا تھا جو فروری 2023 میں ختم ہو گیا تھا، حالیہ دنوں میں وہ کولوراڈو اسپرنگز میں مقیم تھا۔ یہودی رہنماؤں نے کمیونٹی پر بڑھتے ہوئے یہود مخالف حملوں اور دھمکیوں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ حملہ آور گرفتاری کے وقت فلسطین کو آزاد کرو! کا نعرہ لگا رہا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میزان بینک نے ویزا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید اور توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد بینک کا اپنے ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو کو بڑھانا اور ملک بھر میں اپنے صارفین کیلئے بینکنگ تجربے کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر سید عامرعلی اور ویزا کی گروپ کنٹری منیجر برائے شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان لیلیٰ سرحان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک صارفین کیلئے نئی پریمیم اور لائف اسٹائل پر مبنی ویزا ڈیبٹ کارڈ پراڈکٹس متعارف کرائے گاجن میں صارفین کو جدید ڈیجیٹل بینکنگ خدمات، بین الاقوامی سطح پر خصوصی مراعات، بغیر کسی رکاوٹ کے بین الاقوامی ادائیگی کی سہولت اور ٹریول اور لائف اسٹال کے انعامات شامل ہیں۔ ان اقدامات کا نفاذ مرحلہ وار کیاجائے گا جوصارفین کی ڈیجیٹل ادائیگیوںکے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ میزان بینک کی پاکستان میں ڈیجیٹل اسلامی بینکاری میں لیڈ رکے طورپر پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اس موقع پر میزان بینک کے بانی صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور شریعہ کے مطابق بینکنگ تجربہ فراہم کرنے کیلئے اپنے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے۔ ویزا کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے صارفین کومقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عالمی معیار کے ادائیگیوں کے جدیدڈیجیٹل سلوشنزفراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ شراکت داری ہمارے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اوراہم سنگِ میل ہے کیونکہ ہم ریٹیل ٹرانزیکشنزکوڈیجیٹل چینلزپر منتقل کررہے ہیں۔