رحیم یارخان: باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کر گئے۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کرلی تھی۔
ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا ہے کہ اسپتال میں باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔
اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ کے رہائشی عبدالرحمٰن کے دونوں بیٹے گونگے اور بہرے ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالرحمٰن محنت مزدوری کرتا ہے کئی روز سے کام نہیں مل رہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال کی ابتدائی رپورٹس تیار
---فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔
محکمۂ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی اسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ پانچ بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، پانچ بچوں کی ہلاکت غیر تربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقۂ کار سے ہوئی، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔
ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے پاکپتن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے کئی پرائیوٹ اسپتال سیل کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے۔ اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے، بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس وزیرِ اعلی مریم نواز کی جمعے کو پاکپتن آمد پر پیش کی جائیں گی۔