دنیا کے 10امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز) جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں ٹیسلاکی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث اسٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا۔
اس ماہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے حیران کن طور پر جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ جیف بیزوس کی دولت 19 ارب ڈالر بڑھ کر 220 ارب ڈالر ہوئی۔
مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر نے بھی ترقی کرتے ہوئے اسپین کے زارا چین کے بانی امانسیو اورٹیگا کو پیچھے چھوڑ دیا اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بالمر کی دولت 133 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔اس فہرست میں وارن بفیٹ کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے حصص میں 5 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت 9 ارب ڈالر کم ہوکر 158 ارب ڈالر رہ گئی۔
فرانس کے برنار آرنو کی دولت میں بھی 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، اور وہ اب 144 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔فوربس کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت اب 1.

9 ٹریلین ڈالر ہے، جو مئی کے مقابلے میں 140 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
جون 2025 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست:
ایلون مسک 423 ارب ڈالر
مارک زکربرگ 224 ارب ڈالر
جیف بیزوس 220 ارب ڈالر
لیری ایلیسن 206 ارب ڈالر
وارن بفیٹ 158 ارب ڈالر
برنارڈ آرنو 144 ارب ڈالر
لیری پیج 142 ارب ڈالر
سرگی برن 136 ارب ڈالر
اسٹیو بالمر 133 ارب ڈالر
امانسیو اورٹیگا 124 ارب ڈالر

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں 36.14ارب روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹا دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترین افراد کی ایلون مسک دنیا کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے