دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نیویارک : جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں Tesla کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث اسٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا۔
اس ماہ فیس بک (Meta) کے بانی مارک زکربرگ نے حیران کن طور پر جيف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ جیف بیزوس کی دولت 19 ارب ڈالر بڑھ کر 220 ارب ڈالر ہوئی۔
مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر نے بھی ترقی کرتے ہوئے اسپین کے زارا چین کے بانی امانسیو اورٹیگا کو پیچھے چھوڑ دیا اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بالمر کی دولت 133 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
اس فہرست میں وارن بفیٹ کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے حصص میں 5 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت 9 ارب ڈالر کم ہوکر 158 ارب ڈالر رہ گئی۔
فرانس کے برنار آرنو کی دولت میں بھی 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، اور وہ اب 144 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
فوربس کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت اب 1.
جون 2025 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست:
ایلون مسک – 423 ارب ڈالر
مارک زکربرگ – 224 ارب ڈالر
جیف بیزوس – 220 ارب ڈالر
لیری ایلیسن – 206 ارب ڈالر
وارن بفیٹ – 158 ارب ڈالر
برنارڈ آرنو – 144 ارب ڈالر
لیری پیج – 142 ارب ڈالر
سرگی برن – 136 ارب ڈالر
اسٹیو بالمر – 133 ارب ڈالر
امانسیو اورٹیگا – 124 ارب ڈالر
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کی دولت دنیا کے
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔
https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج ہی بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
113 مصدقہ عمرہ کمپنیاں عمرہ زائرین وزارت مذہبی امور