گولڈمارکیٹس میں ہلچل،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، جانئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3347 ڈالر کا ہو گیا۔
روس پر یوکرین کے حالیہ بڑے حملےکےبعد گولڈمارکیٹس میں ہلچل دیکھی جارہی ہے،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکے ریٹ 5900 روپے بڑھکر 353100 روپے ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5058 روپے کے اضافے سے 302726 روپے ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔
خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔