سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 353100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5058 روپے اضافے کے بعد 302726 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277508 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3347 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای مربن کی فی بیرل قیمت 96 ڈالرز ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں۔معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا