ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آبا:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میںرواں سال کے مقابلے 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے،آئندہ مالی سال میں 1500ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھے جانے کی توقع تھی ،معاشی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ پیر کو پی ایس ڈی پی بجٹ میں کٹوتی پراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی بنیاد فراہم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے، مقامی پیداوار میں اضافے،روزگار کی فراہمی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ممکن ہے ، حکومت دفاع،تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کو یقینی بنائے ،حکومت بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف ، تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے PIDCL کے اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گرین لائن منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں۔ گورنر نے شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔