ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔

ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے میسجنگ سسٹم کے لیے بٹ کوائن جیسے انکرپٹڈ سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے مگر انہوں تکنیکی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ایکس چیٹ پہلے ہی ایکس کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے کچھ صارفین کو بیٹا (beta) موڈ میں دستیاب ہے۔اب ایکس چیٹ کا فیچر اس پلیٹ فارم کے مفت صارفین کو دستیاب ہوگا یا نہیں، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ایلون مسک کا بنیادی مقصد ایکس کو سپر ایپ بنانا ہے جس میں صارفین کو سب کچھ ایک جگہ ہی دستیاب ہوگا۔

وہ میسجنگ، پیمنٹس، میڈیا اور دیگر متعدد چیزوں کو ایکس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایلون مسک صارفین کو ایکس چیٹ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
  • عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف
  • مصنوعی ذہانت تمام نوکریاں ختم کر دے گی، ایلون مسک کا انتباہ
  • واٹس ایپ نے چیٹ بیک اپ کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کا اعلان کر دیا
  • واٹس ایپ کا بیک اپ چیٹ کی حفاظت کے لیے بڑا اعلان
  • کے پی میں اچھی وزارتوں کیلئے 70 کروڑ  سے ایک ارب  تک کا ریٹ طے  ہو رہا : عظمیٰ بخاری