مارک زکربرگ نے میٹا اے آئی استعمال کرنیوالوں کی تعداد بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد بتا دی۔
مارک زکربرگ نے کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں بتایا کہ میٹا کی اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔
مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ میٹا نے رواں سال اپریل میں اپنی نئی اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف کروائی تھی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔