نیویارک (اوصاف نیوز) جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں Tesla کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث اسٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا۔

اس ماہ فیس بک (Meta) کے بانی مارک زکربرگ نے حیران کن طور پر جيف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ جیف بیزوس کی دولت 19 ارب ڈالر بڑھ کر 220 ارب ڈالر ہوئی۔

مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر نے بھی ترقی کرتے ہوئے اسپین کے زارا چین کے بانی امانسیو اورٹیگا کو پیچھے چھوڑ دیا اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بالمر کی دولت 133 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

اس فہرست میں وارن بفیٹ کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے حصص میں 5 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت 9 ارب ڈالر کم ہوکر 158 ارب ڈالر رہ گئی۔

فرانس کے برنار آرنو کی دولت میں بھی 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، اور وہ اب 144 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

فوربس کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت اب 1.

9 ٹریلین ڈالر ہے، جو مئی کے مقابلے میں 140 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

جون 2025 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست:

ایلون مسک – 423 ارب ڈالر

مارک زکربرگ – 224 ارب ڈالر

جیف بیزوس – 220 ارب ڈالر

لیری ایلیسن – 206 ارب ڈالر

وارن بفیٹ – 158 ارب ڈالر

برنارڈ آرنو – 144 ارب ڈالر

لیری پیج – 142 ارب ڈالر

سرگی برن – 136 ارب ڈالر

اسٹیو بالمر – 133 ارب ڈالر

امانسیو اورٹیگا – 124 ارب ڈالر
روس کا یوکرائن پر جوابی حملہ، 5افراد ہلاک، بچے بھی شامل، متعدد گھر تباہ

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ارب ڈالر کی دولت دنیا کے

پڑھیں:

سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے