دنیا پاکستان سے صرفِ نظر کرنے کے بجائے بامعنی انداز میں رابطہ کرے, بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی 42: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تجارت کو محاذ جنگ کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے,
چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پارلیمانی سفارتی وفد کے قائد بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا کہ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے لیے نیویارک پہنچا ہوں،میں ایک واضح پیغام لے کر آیا ہوں,پاکستان وقار کے ساتھ امن، مقصد کے ساتھ مکالمہ، اور انصاف پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے,کشمیر کا حل طلب مسئلہ اب بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے,مشترکہ آبی وسائل پر کسی بھی قسم کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے,بلکہ یہ عالمی استحکام کو بھی چیلنج کرتی ہے,ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں،لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان کو نشانہ بنانے کے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں,تجارت کو محاذ جنگ کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے,اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا پاکستان سے صرفِ نظر کرنے کے بجائے بامعنی انداز میں رابطہ کرے,
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے بجائے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔