اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کی اسکواش میں متواتر واپسی ہو رہی ہے اور اس کے کھلاڑی مختلف کٹیگریز میں ٹائٹلز جیت رہے ہیں۔ اب ملک کے ایک اور سپوت حمزہ خان نے آسٹریلیا میں ہونے والی گولڈن اوپن اسکواش چیمپپئن شپ جیت لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام
حمزہ خان آسٹریلیا کے شہر کلگوری میں ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی ہو کو شکست دی۔
انہوں نے فائنل میں صفر کے مقابلے میں 3 سے کامیابی حاصل کی۔
گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالر تھی۔
مزید پڑھیے: نور زمان نے پاکستان کو انڈر 23 اسکواش چیمپیئن بنوادیا
یاد رہے کہ وسط اپریل میں علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیتا تھا۔ علاوہ ازیں اپریل کے آغاز میں پاکستان کے نور زمان نے کراچی میں ہونے والی U23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں مصر کے کریم ال تورکی کو 3-2 ہراکر مینز ٹائٹل پاکستان کو دلوادیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکواش پاکستان حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواش پاکستان اوپن اسکواش
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔