پاکستان کے سفارتی وفد کی اقوام متحدہ میں چین، روس سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، مؤقف پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر اپنا مؤقف پیش دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور دیگر وفد کے اراکین نے چین اور روس کے مندوبین کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے گریز کی ہدایت
سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے بغیر شواہد پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے جو قابل قبول نہیں۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں کسی بھی تنازع سے قبل اس کا حل تلاش کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔
چینی مندوب سے پاکستانی وفد کی ملاقاتپاکستان کے وفد نے چین کے مستقل مندوب فو کانگ سے ملاقات کی، اور اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔
پاکستان مشن نیویارک میں ہونے والی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کے دوران چین کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویے سے چینی مندوب کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جسے قبول نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ چین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وفد اور چینی مندوب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔
پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان جنگ بندی اور علاقائی استحکام کے عزم پر قائم ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا ذاتی خرچ پر سفارتی مشن بیرون ممالک بھیجنے کا اعلان
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سفارتی وفد واشنگٹن، لندن اور برسلز کے دورے بھی کرےگا، جہاں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ بلاول بھٹو بھارتی جارحیت پاکستان پاکستان کا مؤقف دورہ سفارتی سفارتی وفد مسئلہ کشمیر ملاقاتیں وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ بلاول بھٹو بھارتی جارحیت پاکستان پاکستان کا مؤقف سفارتی سفارتی وفد مسئلہ کشمیر ملاقاتیں وی نیوز بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سفارتی وفد پاکستان کا کی جانب سے امن کے لیے سے ملاقات کے مطابق نے کہاکہ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔