پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنھوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ووٹ دیا، 2017 میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جا رہا ہے، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دو چار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان نواز شریف
پڑھیں:
کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچی29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹرز کے مطابق یہ پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدائش کے بعد بچوں کو آکسیجن دی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے قدرے بہتر ہے۔عدنان شیخ کے ماموں نے بتایا عدنان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، اور اس خوشی کے موقع پر پورا خاندان خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔