برطانوی یوٹیوبرلارڈ مائلزکو اپنے گمشدہ ائیرپوڈز جہلم سے مل گئے ، پاکستان آنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لندن (اوصاف نیوز)برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔ ایپل کی ’Find My‘ ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے Air Pods Pro اس وقت جہلم، پاکستان کے ’سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ‘ کے قریب موجود ہیں۔
حالیہ سرگرمی کی اطلاع نے انہیں حیرت میں ڈال دیا، اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’میں اگلے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، ایک پولیس افسر کے ساتھ ایئرپوڈز کی بازیابی کا مشن انجام دوں گا، اور سب کچھ وڈیو میں ریکارڈ کروں گا۔‘
یوٹیوبرلارڈ مائلز اپنے ٹریول بلاگز کے لیے جانا جاتا ہے اوران کے 172,000 سبسکرائبرز ہیں ، مائلز نے اپنے X اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ چیئر کیں، جس کے بعد سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔
مائلز نے بتایا کہ وہ مسلسل ’Lost Mode‘ آن رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی چور ائیرپوڈز استعمال کرتا ہے، وہ ’فائنڈ مائی‘ کی آواز چلا دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پرمائلز کے اس فیصلے پرملا جلا ردعمل رہا ہے، مثلا
’اتنی مہنگی فلائٹ کے بجائے نئے ایئرپوڈز خرید لیتے‘۔
’کیا واقعی تم انھیں دوبارہ کان میں لگاؤ گے۔‘
’ذرا سوچو، کسی اور کا میلوں پرانا کان کا میل‘
لیکن مائلز کا جواب واضح ہے! ’مجھے چور پسند نہیں، میں اپنا سامان واپس لے کر ہی رہوں گا۔‘
My AirPod pros have been lost for a year in Pakistan and guess who’s going to go there next week and get his property back! pic.
— Lord Miles Official (@real_lord_miles) May 29, 2025
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔