فتح جنگ: کھلی کچہری، محکمہ مال و چوہدری شفقت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
فتح جنگ: کھلی کچہری، محکمہ مال و چوہدری شفقت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
فتح جنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سینٹر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد میونسپل کمیٹی ہال فتح جنگ میں کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی زیر نگرانی، اراضی سینٹر کے انچارج عادل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ (ADLR) منور حسین بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے قانونی امور سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے تمام درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ قابل ذکر امر یہ رہا کہ کسی بھی شہری نے محکمہ مال کے خلاف کوئی شکایت پیش نہیں کی۔
چوہدری شفقت محمود نے بارہا حاضرین سے استفسار کیا کہ اگر کسی کو محکمہ مال سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجک بیان کرے، تاہم کسی بھی شہری نے کسی شکایت کا اظہار نہیں کیا۔
عوام کی جانب سے محکمہ مال کی خدمات اور کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا گیا۔ شہریوں نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف میسر آ سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا فتح جنگ: گراں فروشی اور ناقص اشیاء پر کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے: مریم نواز عید الاضحیٰ: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شفقت کھلی کچہری محکمہ مال فتح جنگ
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔