ثمینہ پیرزادہ 7 سال تک اسکرین سے دور کیوں رہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ سات برسوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی۔
شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بڑی عید کے موقع پر ہارر فلم ’دیمک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخر وہ چند سالوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ کیوں نہیں بن رہی تھیں۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آخری ڈرامہ ’بلا‘ تھا جس نے انہیں جذباتی طور پر بےحد متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں وہ ایک بوڑھی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جو آہستہ آہستہ اپنی یادداشت کھوتی ہے اور پر دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DKaKfnANCYY/
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کی والدہ بھی اسی کیفیت میں مبتلا تھیں اور انکی بھی یادداشت جاتی جارہی تھی، ثمینہ کا کردار بھی ان کی والدہ جیسا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح والدہ کے ساتھ انہیں اس حال میں دیکھتی اور پھر شوٹنگ پر جاکر ویسا ہی کردار کرتی رہیں جس کی وجہ سے وہ کردار ان پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔
ثمینہ نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی شوٹنگ ختم ہوئی اور اس کے بعد ان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کردار اور والدہ کے کیساتھ اس تجربے نے انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر کیا اور وہ کچھ وقت کیلئے اپنی بیٹیوں کے پاس چلی گئیں جس کے بعد کورونا آگیا اور ان کے پراجیکٹس بھی رُک گئے۔
یاد رہے کہ ہارر تھرلر فلم ’دیمک‘ کو 6 جون کو عید سے ایک دن قبل ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں جاوید شیخ، سونیا حسین اور فیصل قریشی بھی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔