ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے بڑا ا نکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتائیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔
مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں،زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اطراف میں لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
بھارت کیخلاف 96 گھنٹوں کی جنگ مکمل اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد نہیں لی، جنرل ساحر شمشاد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔