پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
حکومت پنجاب نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلے سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بڑا پیکیج دینے جا رہے ہیں، پنجاب کابینہ نے ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘ کے قیام اور صوبے کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔
مریم نواز نے ویپنگ سینٹرز بند کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف بھی دے دیا۔
کابینہ نے پنجاب کے 9 ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے تمام بڑوں شہروں میں جلد چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
صوبائی کابینہ نے لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کےلیے اراضی کی منتقلی کی منظوری بھی دے دی۔
وزیرِاعلیٰ نے مزدوروں اور کارکنوں کےلیے ’سیفٹی گیئر‘ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزدور 5 منزلہ عمارت سے گر کر مر جاتے ہیں، حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گٹروں میں صفائی کےلیے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کابینہ نے کی منظوری
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں