بھارت کی اوور 40 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اوور فورٹیز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس میں 40 سال کی عمر سے بڑے لیجنڈ کھلاڑی حصہ لیں گے۔
یہ عالمی ایونٹ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اور اب تک 16 ممالک اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔
مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کی شرکت بھارتی حکومت سے این او سی ملنے سے مشروط ہے۔
فواد اعجاز خان نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ میں شاندار کامیابیاں قابل فخر ہیں ۔ ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان نے اوور 60 ورلڈ کپ جیتا، ستمبر 2023 میں کراچی میں اوور 40 گلوبل کپ اپنے نام کیا، اور فروری 2025 میں کولمبو میں ہونے والا اوور 50 ورلڈ کپ بھی پاکستان نے جیتا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔
تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔