بھارت میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اقلیتی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی یہ بچی 26 مئی کو چاقو کے گہرے زخم کے باعث خالہ کے گھر کے پاس نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔
متاثرہ بچی کو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے لیکن اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باعث ایڈمٹ کرنے کے بجائے چار گھنٹے تک ایمبولینس میں انتظار کروایا گیا۔
جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔ بعد ازاں بچی کو جگہ نہ ہونے کے بہانے پہلے گائنی وارڈ، پھر شعبہ اطفال اور پھر ای این ٹی وارڈ میں داخل کیا گیا۔
متاثرہ بچی کی حالت نہ سنبھلی اور عوامی دباؤ بڑھا تو اسے سانس کی نالی کی سرجری کے لیے پٹنہ کے ایک بڑے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس کی موت واقع ہو گئی۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی اسپتال عملے سے تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز کے بعد ریاست بہار اور پھر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جس میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور نیشنل کمیشن فار ویمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔
ریاستی حکومت نے لواحقین کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد اسپتال کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں صادق آباد مکان میں میں لے جاکر بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اکثر جہاں موقع پر ملتا میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا دھمکیاں دیتا کہ میرے ہاتھ کی صفائی کا تو پتا ہی ہے کسی کو بتایا تو مار دوں گا۔
بیان کے مطابق سوتیلے والد نے متعدد مرتبہ کالونی اور صادق آباد کے مکان میں مبینہ زیادتی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بے نظیر ہسپتال میں ملازم ہے۔ ایس ایچ او صادق آباد لقمان جاوید کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تفتیش میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔