ایران میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے۔ دونوں مقتول پاکستانی ایران میں باربر کی دکان پر کام کرتے تھے۔
مقتول کے بھائی فاروق نے کہا کہ میرا بھائی مجاہد کئی برس سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے بھائی کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے۔
فاروق نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور کا نام محمد فہیم ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔
یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے
دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔