عبدالرشید حجازی جمعیت اہلحدیث کے قائم مقام ناظم اعلیٰ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مولانا عبدالرشید حجازی کو قائم مقام ناظم اعلیٰ پاکستان مقرر کر دیا۔ مولانا عبدالرشید حجازی مسلک اہلحدیث کے ممتاز عالم دین ہیں جو گزشتہ چالیس سال سے مرکزی جمعیت اہلحدیث سے وابستہ ہیں۔ ترجمان مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ محمد علی یزدانی کے مطابق عبدالرشید حجازی ناطم اعلیٰ پاکستان نامزد ہونے سے پہلے جماعت کے مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبدالرشید حجازی جمعیت اہلحدیث
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔