بھارت شکست خوردہ فوج کو خراج تحسین پیش کرنیوالا پہلا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں خراج تحسین پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہزیمت کا کسی ملک کی جانب سے عوامی انداز میں جشن منایا گیا ہو، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں فائنل کے موقع پر اپنی ناکام مسلح افواج کو ٹریبیوٹ پیش کیا، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہا، جس پر دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: "شکست خوردہ بھارتی فوج کو آئی پی ایل کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا"
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا تھا، جنہوں نے جنگی میدان پر دشمن بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کیلئے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی خود اپنی مسلح افواج کی ناکامی اور مودی حکومت کی عجیب منطق پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل فائنل کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی طرح آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس پر مداح منتظمین کا مذاق بنارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل مسلح افواج
پڑھیں:
قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔