آغا سلمان کو کپتان بنوانے میں کِس کا کردار تھا؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا کو پاکستانی ٹی20 ٹیم کا کپتان بنوانے والے سابق کرکٹر کے نام سے پردہ اُٹھ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کی سفارش پر آغا سلمان کو پاکستان کا نیا ٹی20 کپتان مقرر کیا۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 کپتانی کے حوالے سے اندرونی بات چیت کے دوران اکثریت نے محمد رضوان کی جگہ شاداب خان کو نیا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: اظہر محمود کو ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حیران کُن وجہ
تاہم سابق کرکٹر وہاب ریاض، جو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم عہدے پر فائز تھے، انہوں نے آغا سلمان کی بطور کپتان تقرری پر زور دیا۔
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اجلاس بلایا گیا جس میں ہیڈکوچ مائیک ہیسن، آغا سلمان، عاقب جاوید، علیم ڈار اور حسن چیمہ نے شرکت کی تھی، نئے ٹی20 کپتان کے انتخاب پر مینٹور کی موجودگی میں سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: سلیکشن کمیٹی میں پھر بڑی تبدیلیاں ہونے کا امکان
مینٹورز شعیب ملک اور وقار یونس پیشگی وعدوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں ہوسکے جبکہ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی کو ٹی20 کی کپتانی شاداب خان کے نام کی حمایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: مینٹورز 2 کروڑ روپوں کیلئے برطرفی کے انتظار میں!
بعدازاں پی سی بی چیئرمین نے مبینہ طور پر اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ وہاب ریاض سے ایک گھنٹے تک ملاقات کریں اور بتائیں کہ شاداب خان (جو پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کررہے تھے) کو کپتان کیوں مقرر کیا جائے یا سلمان آغا کو۔
اجلاس میں سابق کرکٹر وہاب ریاض آل راؤنڈر سلمان آغا کے نام پر قائل کیا اور یوں انکے نام پر اتقاق ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وہاب ریاض پی سی بی کے نام
پڑھیں:
ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس!
ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی
بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹی20 سیریز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز