ثنا یوسف کو چترال میں سپرد خاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چترال (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو چترال میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنایوسف کو چترال میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا۔
ثنا کی میت کو گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کیا گیا تھا، اپرچترال کے علاقے چونیچ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے جنازے میں شرکت کی۔
اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیاتھا۔
مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔
یاد رہے اسلام آباد پولیس نے قاتل کو بیس گھنٹے میں فیصل آباد سے گرفتارکیا، جس کے بعد ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا دوستی سے انکار پر غصے میں آکر اس نے ثنا پر فائرنگ کی۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ پیر کی شام پانچ بجے ملزم گھر میں داخل ہوا اور ثناء پر فائرنگ کی، دو گولیاں ثناء کے سینے میں لگیں۔
اسلام آباد کی عدالت نے ملزم عمرحیات کوشناخت پریڈکےلیے جوڈیشل لاک اپ میں بھیجنے کا حکم دیا، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ شناخت پریڈتک ملزم کی کسی سےملاقات نہ کرائی جائے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا مخصوص اضلاع کی بجائے پورے صوبے میں الیکڑک بسیں چلانے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔