Daily Ausaf:
2025-09-18@23:29:51 GMT

شیخ رشید کی مویشی منڈی آمد،قربانی کیلئے2اونٹ خرید لیے

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کی مویشی منڈی پہنچے، جہاں انہوں نے قربانی کے لیے دو اونٹ خریدے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے حسبِ روایت اس سال بھی اونٹ کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی انہوں نے اونٹ کی قربانی دی تھی، جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

مویشی منڈی میں موجود افراد نے شیخ رشید کی آمد پر دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر نے مختصر وقت قیام کے بعد جانور خریدے اور واپس روانہ ہو گئے۔

شیخ رشید کی جانب سے ہر سال قربانی میں حصہ لینے کی روایت برقرار ہے اور ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سادگی اور مذہبی جوش و جذبے سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نقدی اور سونے پرٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد،ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے: حسین حقانی


واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ " امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے"۔
سوشل میڈیا پر اپنے موقف کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح کی خریداری پاکستان نے  1970 کی دہائی میں بھی کی تھی جب امریکی کانگریس پاکستان کے لیے فارن ملٹری فنڈنگ ​​(FMF) کے تحت قرضوں کی منظوری دینے کے لیے آمادہ نہ تھی۔
یادرہےکہ سابق سفیر کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی تاریخی  دفاعی معاہدہ ہواہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدےپر دستخط کیے ہیں۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

Most likely, Pakistan will now be able to buy U.S. weapons it needs, with Saudi money, which Trump administration seems willing to sell. Similar purchases occurred in the 1970s when U.S. Congress was unwilling to approve loans under Foreign Military Funding (FMF) for Pakistan.

— Husain Haqqani (@husainhaqqani) September 18, 2025


 یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کے اقدامات کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

حفیظ الرحمان چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے: حسین حقانی
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • سبزی منڈی ہالہ ناکہ میں تجاوزات ،تاجر برادری کا احتجاج
  • سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار