ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ان کی 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے وہ کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلانے کے واقعات پیش آئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن
پڑھیں:
نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے، یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپ کے تحت گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔